ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسلمانوں کو اپنا ہی سمجھیں، مودی نے بی جے پی سے کہا

مسلمانوں کو اپنا ہی سمجھیں، مودی نے بی جے پی سے کہا

Mon, 26 Sep 2016 12:41:31    S.O. News Service

کوجھی کو ڈ، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سیکولرازم کی تعریف کو توڑ مروڑکر پیش کئے جانے کی بات کہتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جن سنگھ کے مفکر دین دیال اپادھیائے کا حوالہ دیا اور کہا کہ مسلمانوں کو اپناسمجھاجانا چاہیے اور انہیں ووٹ بینک کے سامان کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔بی جے پی کی قومی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کا مشن ’سب کا ساتھ، سب کاوکاس ‘کوئی سیاسی نعرہ نہیں ہے بلکہ سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کی فلا ح و بہبود کو یقینی بنانے کا عزم ہے۔اپنی تقریر میں مودی نے سیکولر ازم، متوازن اور جامع ترقی اور انتخابی اصلاحات کی ضرورت کے بارے تفصیل سے بحث کی اور دین دیال اپادھیائے کو ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ان دنوں سیکولرزم کی تعریف کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ ان دنوں قوم پرستی کو بھی کوسا جاتا ہے۔دین دیال اپادھیری کی زندگی اور شراکت کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو نہ ہی اعزاز سے نوازو اور نہ ہی پھٹکارو،بلکہ انہیں بااختیار بناؤ ، وہ نہ تو ووٹ بینک کا مقصد ہیں اور نہ ہی نفرت کرنے کی چیز ، انہیں اپنا سمجھو۔


Share: